ایران پر اسلحہ کی پابندیوں کو مستقل حیثیت دیے کی مسودہ قرار داد سلامتی کونسل میں

یہ مسودہ بھی اپنے ہدف اور فطرت کے اعتبار سے   گزشتہ مسودے سے مشابہہ ہے۔  ہمیں یقین ہے کہ سلامتی کونسل  اسے  ایک بار پھر مسترد کر دے گی، ایران

1471520
ایران پر اسلحہ کی پابندیوں کو مستقل حیثیت دیے کی مسودہ قرار داد سلامتی کونسل میں

متحدہ امریکہ نے ایران پر عائد اسلحہ کی پابندیوں کو مستقل حیثیت دینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی  کونسل کو پیش کی جانے والی مسودہ قرار داد میں  ترمیم کی ہے۔

نئے مسودے کے مطابق 18 اکتوبر سے معیاد پوری ہونے والی امریکہ کی ایران پر اسلحہ پابندیوں  کو سلامتی کونسل کے نئے فیصلے تک  اسی طریقے سے جاری رکھے جانے  کی تجویز پیش  کی گئی ہے۔

مسودے کے اس سے قبل کے متن میں شامل ایرانی سفارتکاروں پر پابندیاں، ایران جانے والے تمام تر کارگو  کی شک پڑنے کی صورت میں تلاشی کی اجازت اور ایران  کو گزشتہ برس سعودی عرب اور عراق  پر حملوں کا ذمہ دار ٹہرائے جانے کی طرح کی شقوں کوخذف کر  دیا گیا ہے۔

امریکہ کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب   نے ان ترامیم کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’نئی مسودہ قرار داد کو سلامتی کونسل کے  نظریات کو مد نظر رکھتے ہوئے  زیادہ سادہ شکل میں ڈھالا گیا ہے ،  ہم ایران کے روایتی اسلحہ کی آزادانہ خریدو فروخت کا سد باب کرنے کا مقصد رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نےاپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ کو سلامتی کونسل کے ارکان کے رد عمل پر پیچھے قدم ہٹانے پڑے  اور اس نے نیا مسودہ تیار کیا۔  لیکن یہ مسودہ بھی اپنے ہدف اور فطرت کے اعتبار سے   گزشتہ مسودے سے مشابہہ ہے۔  ہمیں یقین ہے کہ سلامتی کونسل  اسے  ایک بار پھر مسترد کر دے گی۔



متعللقہ خبریں