برکینا فاسو میں اندھا دھند فائرنگ،درجنوں افراد ہلاک

مقامی پریس کے مطابق، دہشتگردوں نے گزشتہ روز گوروم گوروم نامی شہر  سے 50 کلومیٹر دور پیٹا بولی دیہات پر حملہ کر دیا جس میں متعدد خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد  ہلاک ہوئے

1450542
برکینا فاسو میں اندھا دھند فائرنگ،درجنوں افراد ہلاک

برکینا  فاسو  کے شمال میں ہوئے دہشتگرد حملے میں50 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی پریس کے مطابق، دہشتگردوں نے گزشتہ روز گوروم گوروم نامی شہر  سے 50 کلومیٹر دور پیٹا بولی دیہات پر حملہ کر دیا۔

دہشتگردوں نے دیہاتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جن میں متعدد خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد  ہلاک ہوئے۔

 مالی کی سرحد کے قریب بان نامی  دیہات سمیت  دیگر شمالی علاقوں میں بھی سن 2018 سے متواتر دہشتگرد  حملے ہورہے ہیں۔

 واضح رہے کہ برکینا فاسو  کے 13 علاقوں میں ان حملوں کے پیش نظر گزشتہ سال سے  ہنگامی حالت نافذ ہے۔

 ملک بھرت میں سن 2015 سے اب تک دہشتگردانہ حملوں کی وجہ سے دس لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں