نائیجیریا: مسافر بردار کشتی دریا برد، 21 افراد ہلاک

دریائے بینو میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک، کثیر تعداد میں لاپتہ

1449828
نائیجیریا: مسافر بردار کشتی دریا برد، 21 افراد ہلاک

نائیجیریا کے جنوب میں مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ بینو کے دریائے بینو میں مسافر بردار کشتی اضافی بوجھ کی وجہ سے ڈوب گئی۔

حادثے میں 21 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

بینو پولیس ترجمان کیتھرین اینینے کے مطابق علاقے میں امدادی کاروائیوں کے دوران 2 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

اینینے کے مطابق علاقے میں امدادی کام جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں