امریکہ: جارج فلائڈ کی آخری رسومات کی ادائیگی

افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی تدفین کی دوسری تقریب کا اہتمام ان کی جائے پیدائش شمالی کیرولینا میں کیا گیا

1430898
امریکہ: جارج فلائڈ کی آخری رسومات کی ادائیگی
abd ulusal muhafiz.jpg
George Floyd.jpg

امریکہ میں پولیس تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی تدفین کی دوسری تقریب کا اہتمام ان کی جائے پیدائش شمالی کیرولینا میں کیا گیا۔

فلائڈ کے جنازے کو مینے پولیس سے شمالی کیرولینا لے جایا گیا۔

مرحوم کے عزیز و اقارب اور دیگر ہزاروں افراد جنازے کی تقریب میں شرکت کے لئے ریفورڈ شہر میں جمع ہوئے۔

جس کلیسا میں جنازے کی رسومات ادا کی گئیں اس کے سامنے سوگواروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم کلیسا کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس دوران پولیس تشدد کے نتیجے میں فلائڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے اور ملک بھر میں پھیلنے والے مظاہروں کی وجہ سے 34 ریاستوں میں 43 ہزار سے زائد نیشنل گارڈز کو متعین کر دیا گیا ہے۔

نیشنل گارڈز کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق واشنگٹن ڈی سی اور 34 ریاستوں میں 43 ہزار 300 سے زائد نیشنل گارڈز احتجاجی مظاہروں اور لوٹ مار کے خلاف پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست مینے سوٹا میں 25 مئ کو افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کو حراست میں لینے کے دوران پولیس اہلکار نے کئ منٹ تک اس کی گردن کو گھٹنے سے دبائے رکھا۔

جارج فلائڈ کے "مجھے سانس نہیں آ رہی" کی فریادوں کے باوجود پولیس کے گھٹنا نہ ہٹانے کے نتیجے میں فلائڈ کی موت واقع ہو گئی تھی۔

اس واقعے کے بعد سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جو جگہ جگہ تشدد اور جھڑپوں کی شکل اختیار کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں