نائیجیریا میں بوکو حرام نے اندھا دھند فائرنگ کردی،متعدد افراد ہلاک

مقامی پریس کےمطابق، صوبہ بورنو  سے متصل دیہات گاجی گانا میں دہشتگردوں نے  اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

1420602
نائیجیریا میں بوکو حرام نے اندھا دھند فائرنگ کردی،متعدد افراد ہلاک

 مغربی افریقی ملک نائیجیریا  کے صوبوں بورنو اور یوبے میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس کےمطابق، صوبہ بورنو  سے متصل دیہات گاجی گانا میں دہشتگردوں نے  اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یوبے نامی صوبے کے علاقے داپچی  میں بھی دہشتگردوں نے متعدد مکانوں میں لوٹ مار کی ۔

دو روز قبل  ایک آپریشن میں بوکو حرام کے بیس دہشتگرد مارے گئے تھے۔

سن دو ہزار کی دہائی سے اب تک بوکو حرام میں  مصروف عمل ہے جس کی شر پسندانہ کاروائیوں میں سن دو ہزار نو سے تیزی آچکی ہے جسکے نتیجے میں بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں