امریکی فضائیہ کا F-35 طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ

فلوریڈا کے اگلین فضائی اڈے کے مطابق، یہ طیارہ اٹھاون ویں بیڑے سے منسلک تھا جو کہ اپنی معمول کی پرواز کے دوران مقامی وقت کے مطابق، شب ساڑھے نو بجے کے قریب اترنے کے دوران گر گیا

1420231
امریکی فضائیہ کا F-35 طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ

امریکی فضائیہ کا ایک ایف پینتیس طیارہ فلوریڈا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

فلوریڈا کے اگلین فضائی اڈے کے مطابق، یہ طیارہ اٹھاون ویں بیڑے سے منسلک تھا جو کہ اپنی معمول کی پرواز کے دوران مقامی وقت کے مطابق، شب ساڑھے نو بجے کے قریب اترنے کے دوران گر گیا۔

طیارے کا پائلٹ حادثے میں  محفوظ رہا جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی فضائی اڈے سے پرواز کرنے والا ایک ایف بائیس ریپٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں