مائیک پینس زیر قرنطینہ نہیں ہیں،ترجمان کی تردید

مائیک پنس کے ترجمان ڈیون  اوملے کا کہنا ہے کہ نائب صدر وائٹ ہاؤس کے میڈیکل یونٹ کی ہدایات پر عمل جاری رکھیں گے اور تنہائی اختیار نہیں کریں گے

1414954
مائیک پینس زیر قرنطینہ نہیں ہیں،ترجمان کی تردید

وائٹ ہاؤس کی اہلکار اور امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کے امریکی نائب صدر مائیک پنس قرنطینہ میں جارہے ہیں، لیکن ان خبروں کی مائیک پنس کے ترجمان نے تردید کردی
مائیک پنس کے ترجمان ڈیون  اوملے کا کہنا ہے کہ نائب صدر وائٹ ہاؤس کے میڈیکل یونٹ کی ہدایات پر عمل جاری رکھیں گے اور تنہائی اختیار نہیں کریں گے۔

ان کا روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جو کہ منفی آرہا ہے۔ امریکی نائب صدر  نے قرنطینہ میں جانے کے بجائے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج وائٹ ہاؤس جائیں گے۔
 یاد رہے کہ مائیک پنس کی مشیر اطلاعات کا گزشتہ جمعے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کے ایک اور اہلکار میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے  ذاتی مشیر میں بھی کووڈ-19 کی تصدیق ہو چکی  ہے۔

 



متعللقہ خبریں