تقدس رمضان کے تحت جنگ بندی کا اعلان کر رہے ہیں:حفتر ملیشیا

مشرقی لیبیا میں باغی لیڈر خلیفہ حفتر کی ملیشیا  کے ترجمان احمد المسماری  نے تقدس رمضان کے تحت  یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے

1408159
تقدس رمضان کے تحت جنگ بندی کا اعلان کر رہے ہیں:حفتر ملیشیا

 مشرقی لیبیا میں باغی لیڈر خلیفہ حفتر کی ملیشیا  کے ترجمان احمد المسماری  نے تقدس رمضان کے تحت  یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

المسماری نے بتایا کہ  عالمی برادری کی درخواست پر رمضان کے مہینے تک ہماری تمام عسکری سرگرمیاں  بند رہیں گی البتہ  ہمارے عسکری اہداف اسی طرح قائم ہیں اور  اگر کسی فوجی جارحیت کا سامنا ہوا تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

 واضح رہے کہ اس بیان  سے چند گھنٹے قبل حفتر ملیشیا  نے طرابلس کے ایک  فوجی اسپتال  پر راکٹ حملہ کیا تھا جس میں  ایک طبی ملازم ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے تھے جبکہ  ملیشیا نے  طرابلس کے جنوب میں واقع مصلاتہ نامی شہر کو بھِی مارٹ گولوں کا نشانہ بنایا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں