مشرقی، مشرق وسطی اور افریقی ممالک میں کورونا کی تباہ کاریاں

کورونا نے خطہ انٹارٹیکا کے علاوہ تمام تر خطوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے

1390651
مشرقی، مشرق وسطی اور افریقی ممالک میں کورونا کی تباہ کاریاں

کووڈ۔19 وبا کے پھوٹنے والے چینی صوبے  میں مزید 4 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ اس طرح اس ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 322 ہو گئی ہے۔

جنوبی کوریا میں وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 174 ہو گئی ہے تو متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

شمالی  کوریا  نے ابتک کورونا وائرس  کے کسی بھی کیس کا اعلان نہیں کیا تو اس ملک  میں قرنطینہ میں ہونے والے افراد کی تعداد کا گزشتہ ہفتے اس ملک کی سرکاری خبر ایجنسی  کے سی این اے نے اعلان کیا تھا، جس کے مطابق  یہ تعداد 2 ہزار 280 ہے۔

بھارت میں  ہلاکتوں کی تعداد 72 جبکہ متاثرین کی تعداد 2567 تک بڑھ گئی ہے۔

تین ہزار 160 اموات ہونےو الے  ایران میں اسپیکرِ اسمبلی علی لاری جانی  کے بھی وائرس میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا گیا  ہے جنہیں فوری طور پر زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

عراق میں اموات کی تعداد 54 ہو گئی  تو اس ملک میں 772 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

اسد انتظامیہ کے زیر کنٹرول شامی علاقوں میں کورونا کے 16 کیسسز ہونے کی اطلاعات ہیں۔  اس ملک میں اس تعداد کے کہیں زیادہ ہونے کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔  اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام نے اس ملک کو انسانی امداد کے ہمیشہ سے کہیں زیادہ نازک مرحلے میں داخل ہونے پرخبردار کرتے ہوئے  ملک میں فی الفور فائر بندی کی اپیل کو دہرایا  ہے۔

سعودی عرب  نے کووڈ۔19 تدابیر کے دائرہ عمل میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں لاک ڈاون پر 24 گھنٹے عمل  در آمد کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے تو اس ملک میں متاثرین کی تعداد 160 ہے۔

36 ہلاکتیں ہونے والے اسرائیل  میں مجموعی کیسسز کی تعداد 6 ہزار 857 ہو گئی ہے۔

مصر میں ہلاکتوں کی تعداد 58 اور کیسسز کی  تعداد 865 ہے، مراکش  میں 708 افراد وائرس سے متاثر ہیں، تیونس  میں  مزید 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قطر میں 3 افراد، اردن میں 5 افراد ہیں۔

خطہ افریقہ  میں  بھی وائرس نے آہستہ آہستہ زور پکڑنا شروع  کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں