ایرانی سفارت کار دہشت گرد ایجنٹ ہیں: مائیک پومپیو

ایرانی سفارت کار دہشت گرد ایجنٹ ہیں اور ایرانی شخصیت مسعود مولوی کے قتل کے ذمہ دار ایرانی سفارت کار ہیں: وزیر خارجہ مائیک پومپیو

1389742
ایرانی سفارت کار دہشت گرد ایجنٹ ہیں: مائیک پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ایرانی شخصیت مسعود مولوی کے قتل کے ذمہ دار ایرانی سفارت کار ہیں۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں پومپیو نے کہا ہے کہ "ایرانی سفارت کاروں کے، ترکی میں ایک ایرانی حزب اختلاف شخصیت پر قاتلانہ حملے سے متعلق خبریں پریشان کن ہیں لیکن ان کی یہ حرکت ان کے فرائض سے ہم آہنگ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی سفارت کار دہشت گرد ایجنٹ ہیں اور گذشتہ 10 سالوں میں یورپ میں ایک سے زائد قاتلانہ اور بم حملے کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 14 نومبر 2019 کو ایرانی شخصیت مسعود مولوی کو گاڑی سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

استنبول پولیس ڈائریکٹریٹ شعبہ خبر رسانی اور خفیہ ایجنسی MIT کے استنبول ڈائریکٹریٹ کی ٹیموں کے بیک وقت آپریشن  میں مشتبہ قاتل عبدالوہاب سمیت 11 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

عدلیہ نے مشتبہ افراد میں سے عبدالوہاب سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا اور 4 کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں