آیت اللہ علی خامنہ ای جھوٹے ہیں اور حقائق کو دنیا سے چھپا رہے ہیں: پومپیو

امریکہ کی ایران پر عائد کردہ پابندیاں خوراک، طبّی سامان، ادویات اور دیگر انسانی امداد کے سامان کا احاطہ نہیں کرتیں: وزیر خارجہ مائیک پومپیو

1383862
آیت اللہ علی خامنہ ای جھوٹے ہیں اور حقائق کو دنیا سے چھپا رہے ہیں: پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعوی کیا ہےکہ ایران کے دینی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کورونا وائرس کی وجہ سے اموات اور مریضوں کی تعداد سمیت متعدد موضوعات سے متعلق معلومات کو دنیا سے چھپا رہے ہیں۔

مائیک پومپیو نے "خامنہ ای کی دروغ گوئی انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے" کے زیر عنوان بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں انہوں نے کووِڈ۔19 کے لئے ووہان وائرس کا لفظ استعمال کیا ہے اور کہا ہے کہ میں ان حقائق میں سے بعض  کو آشکار کرنا چاہتا ہوں کہ جنہیں خامنہ ای دنیا سے پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی نجی فضائی کمپنی ماہان ائیر لائنز نے گذشتہ ماہ تہران۔ چین لائن پر کم از کم 55 پروازیں کیں اور کم از کم 5 ممالک کے اوّلین کووِڈ۔19 کیسز کا سبب ایران ہے۔

پومپیو نے ایران کو کروڑوں انسانوں کو خطرے میں ڈالنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران انتظامیہ نے اپنے صحت کے حکام کی تنبیہات پر دھیان نہیں دیا اور ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی پہلی موت سے 9 دن تک انکار کرتی رہی ہے۔ ایرانی انتظامیہ وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات اور مریضوں کی تعداد کے بارے میں اپنے عوام اور دنیا سے جھوٹ بولنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ افسوس سےکہنا پڑتا ہے کہ حقیقی اعداد و شمار انتظامیہ کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں۔

پومپیو نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے 2012 سے لے کر اب تک سرحد پار دہشت گرد عناصر پر 16 بلین ڈالر خرچ کئے ہیں۔

پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی انتظامیہ نے ایک بلین یورو سے زائد طبّی بجٹ کو چُرا لیا ہے۔ علاوہ ازیں اس وقت ہنگامی ضرورت کی طبّی اشیاء مثلاً ماسک، دستانوں اور دیگر سامان کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لئے ذخیرہ کر رہی ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران پر عائد کردہ پابندیاں خوراک، طبّی سامان، ادویات اور دیگر انسانی امداد کے سامان کا احاطہ نہیں کرتیں۔ ایران کی طبّی شعبے کی فیکٹریاں ماہِ جنوری سے لے کر اب تک پابندیوں کی زد میں آئے بغیر ٹیسٹ کِٹیں برآمد کرنے کی حالت میں ہیں۔

پومپیو نے کہا ہے کہ ہم نے ایران سمیت غیر ممالک کو 100 ملین ڈالر کے امدادی طبّی سامان کی پیشکش کی ہے۔ خامنہ ای نے اس پیشکش کو رد کر دیا ہے۔ کیونکہ وہ مسلسل چالبازیوں کی تھیوریاں تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ اپنے نظریات کو ایرانی عوام کے مفادات پر مقدم رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں