تحقیقات کے مطابق کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کئی گھنٹے  فضا میں  کئی دن  سطح زمین پر زندہ رہ سکتا ہے

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) ، سی ڈی سی، پرنسٹن یونیورسٹی اور یو سی ایل اے کے محققین کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں  کہا گیا ہے کہ   کوویڈ ۔19 کھانسی یا چھینکنے کے بعد ہوا میں تین گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے

1381853
تحقیقات کے مطابق کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کئی گھنٹے  فضا میں  کئی دن  سطح زمین پر زندہ رہ سکتا ہے

امریکہ میں کی جانے والی  تحقیق میں اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کئی گھنٹے  فضا میں  کئی دن  سطح زمین پر زندہ رہ سکتا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) ، سی ڈی سی، پرنسٹن یونیورسٹی اور یو سی ایل اے کے محققین کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں  کہا گیا ہے کہ   کوویڈ ۔19 کھانسی یا چھینکنے کے بعد ہوا میں تین گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ وائرس پلاسٹک اور سٹین لیس سٹیل جیسی سطحوں پر 2 سے 3 دن تک ، گتے میں 24 گھنٹے تک اور تانبے پر صرف چار گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

سائنس دانوں نے مصنوعی  طریقہ استعمال کرتے ہوئےیہ پتہ لگایا ہے کہ گھر یلو  ماحول یا اسپتال میں کھانسی ، چھینکنے یا چھونے والی چیزوں کی شکل میںکتنے عرصے زندہ رہتا ہے  ۔

سائنس دانوں نے  وقت کے ساتھ ساتھ یہ وائرس ہوا میں اور سطحوں پر قیام کے دورانیے کے مطابق انفیکشن کی صلاحیت کھو دینے کے بارے میں  بھی معلومات شیئر  کی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں