نیا وائرس ترقی پذیر ممالک کو تباہ کر سکتا ہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پرغور کیا جائے۔ امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ انھیں خدشہ ہے کہ نیا کرونا وائرس ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو تباہ کر دے گا

1379762
نیا وائرس ترقی پذیر ممالک کو تباہ کر سکتا ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ نیا وائرس ترقی پذیر ممالک کو تباہ کر سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پرغور کیا جائے۔

امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ انھیں خدشہ ہے کہ نیا کرونا وائرس ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو تباہ کر دے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان جیسے دیگر ممالک کا قرضہ معاف کرنے کے بارے میں سوچے، اس اقدام سے ہمیں کرونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی، کرونا اگر پاکستان میں پھیلا تو معیشت بحال کرنے کی ہماری کوشش کو سنگین نقصان پہنچے گا، ہمارے پاس طبی سہولتیں اتنے بڑے بحران سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہیں، آئی ایم ایف کا قرضہ پاکستان کے لیے معاشی بوجھ بن جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک کے قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی، کوروناوائرس اگر پھیلا تو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، جنوبی ایشیا، افریقی ممالک سب کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

انہوں  نے انٹرویو کے دوران عالمی برادری سے ایران سے بھی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر لگی پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنےمیں مدد ملےگی، اب وقت آ گیا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔



متعللقہ خبریں