ٹرمپ اور محمد بن سلمان کی ٹیلی فونک ملاقات
ٹرمپ اور محمد نے عالمی توانائی منڈیوں سمیت دیگر کلیدی علاقائی اور 2 طرفہ معاملات پر غور کیا ہے
1376021
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے عالمی توانائی منڈیوں کے معاملے پر بات چیت کی۔
وائٹ ہاوس کے نائب ترجمان نے تحریری اعلان میں بتایا ہے کہ ٹرمپ اور ولی عہد نے ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔
جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ اور محمد نے عالمی توانائی منڈیوں سمیت دیگر کلیدی علاقائی اور 2 طرفہ معاملات پر غور کیا ہے۔
خیال رہے کہ پیر کے روز نیو یارک اسٹاک مارکیٹ میں کساد بازاری کے بعد ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "سعودی عرب اور روس، تیل کی ترسیل اور نرخوں پر بحث کر رہے ہیں۔ یہ اور جھوٹ موٹ کی خبریں بازارِ حصص میں کساد بازاری کا موجب ہیں۔"
متعللقہ خبریں
غزہ میں "جنگ کے بعد قائم کیے جانے والے عسکری یونٹ کی قیادت ایک امریکی کرے گا، دعوی
غزہ پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بعد، ایک سیکورٹی فورس کا تقرر کیا جائے گا