روس کسی کے ساتھ جنگ کی تیاریاں نہیں کر رہا: پوتن

روس کسی کے ساتھ بھی جنگ کی تیاریوں میں نہیں ہے بلکہ ہم ذہنوں کو جنگ کی سوچ سے دور رکھنے کے لئے ضروری شرائط پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: صدر ولادی میر پوتن

1369937
روس کسی کے ساتھ جنگ کی تیاریاں نہیں کر رہا: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس کسی کے ساتھ بھی جنگ کی تیاریوں میں نہیں ہے بلکہ ہم ذہنوں کو جنگ کی سوچ سے دور رکھنے کے لئے ضروری شرائط پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر پوتن نے خبر رساں ایجنسی تاس کے لئے انٹر ویو میں اسلحے کی پیداوار سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

بیان میں انہوں نے روسی فوج کی طاقت کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے اور کہا ہے کہ  "ہم کسی کے ساتھ جنگ کی تیاریاں نہیں کر رہے بلکہ ذہنوں کو جنگ کی سوچ سے دور رکھنے کے لئے ضروری شرائط پیدا کرنے  کی کوشش کر رہے ہیں"۔

پوتن نے کہا ہے کہ روس نے ایسا اسلحہ بنایا ہے کہ جو پہلے اس دنیا میں موجود نہیں تھا۔ امریکہ اسلحے کے معاملے میں ہمارا ہم پلّہ ہونے کی کوشش میں ہے لیکن یہ تاریخ بھر میں کبھی نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان 2010 میں طے پانے والے اسٹریٹجک اسلحے کی تخفیف  پر مبنی "نیو اسٹارٹ" نامی سمجھوتے کی معیاد ختم ہونے کو ہے  اور اس سمجھوتے کی تجدید ضروری ہے۔

پوتن نے کہا ہے کہ اسٹریٹجک شعبے میں توازن کے تحفظ کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں