القائدہ کے سربراہ قاسم الریمی فوجی آپریشن میں ہلاک، ٹرمپ نے تصدیق کر دی

ٹرمپ  نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قدم اور آگے بڑھ کر جزیرۃ العرب میں القاعدہ کے لیڈر قاسم الریمی کو بھی ہلاک کر دیا  گیاہے

1354912
القائدہ کے سربراہ قاسم الریمی فوجی آپریشن میں ہلاک، ٹرمپ نے تصدیق کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جزیرۃ العرب میں القاعدہ کے سربراہ قاسم الریمی کی یمن میں ایک فوجی آپریشن میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

خبر  کے مطابق، ٹرمپ  نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قدم اور آگے بڑھ کر جزیرۃ العرب میں القاعدہ کے لیڈر قاسم الریمی کو بھی ہلاک کر دیا  گیاہے۔

الریمی کی ہلاکت سے امریکہ، اس کے اتحادی اور دنیا مزید محفوظ ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ کمانڈر قاسم الریمی سن 2015 سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

 وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس کی ہلاکت امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک آپریشن میں ہوئی۔

امریکی صدر نے کہا کہ الریمی کی ہلاکت سے خطے میں القاعدہ مزید کم زور ہوگی اور ہمیں اپنی قومی سلامتی کے لیے اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

 



متعللقہ خبریں