امریکہ:ہیوسٹن میں دھماکہ،2 افراد ہلاک 20 زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں زوردار دھماکے نے ہوسٹن شہر کو ہلا کر رکھا دیا  جس میں 2 افراد ہلاک 20 زخمی ہو گئے جبکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے

1347216
امریکہ:ہیوسٹن میں دھماکہ،2 افراد ہلاک 20 زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں زوردار دھماکے نے ہوسٹن شہر کو ہلا کر رکھا دیا  جس میں 2 افراد ہلاک 20 زخمی ہو گئے جبکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

ناظم شہر سیلویسٹر ٹرنر  کے مطابق، اس ہونے والے زوردار دھماکے کے بعد  مکینِ  علاقہ  خوف زدہ  زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب ،آگ بجھانے والے عملے نے کہا کہ دھماکے سے زخمی افراد  کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ امدادی  ٹیمیں  اور پولیس  موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

پولیس نے واقعے کو عمارت  میں دھماکہ قرار دیا اور شہریوں کو اس شمال مغربی علاقے میں آنے سے گریز کی ہدایت کی۔



متعللقہ خبریں