ٹرمپ کا مواخذہ،الزامات کی فہرست سینیٹ میں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے امریکی ایوانِ نمائندگان نے الزامات کی فہرست امریکی سینیٹ کے حوالے کر دی ہے جہاں صدر کے مواخذے کا حتمی فیصلہ ہو گا

1341788
ٹرمپ کا مواخذہ،الزامات کی فہرست سینیٹ میں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے امریکی ایوانِ نمائندگان نے الزامات کی فہرست امریکی سینیٹ کے حوالے کر دی ہے جہاں صدر کے مواخذے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر بن گئے ہیں جن کے مواخذے کی کارروائی جاری ہےالبتہ سینیٹ میں حکمراں جماعت ریپبلکن پارٹی کے اراکین کی اکثریت کے باعث صدر کے مواخذے کے امکانات کم ہیں۔

صدر کے مواخذے کی دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ آج ہم تاریخ رقم کر رہے ہیں اور  موجودہ صدر کا احتساب ضرور ہو گا۔

دستخط کے بعد صدر کے خلاف الزامات کی فہرست سینیٹ کے حوالے کر دی گئی۔

 یہ دستاویز ایوانِ نمائندگان کی  مقننہ کمیٹی اور خفیہ امور  کمیٹی کے چیئرمین کی موجودگی میں سینیٹ کی سیکریٹری جولی ایڈمز کے حوالے کی گئیں۔

صدر ٹرمپ پر دو الزامات کے تحت مواخذے کی کارروائی جاری رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جس میں یوکرین کے صدر پر دباؤ ڈالنا کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف مبینہ  بدعنوانی  کی تحقیقات کریں اور اس کے علاوہ انصاف کی راہ میں حائل ہونے کے الزامات شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو محض ایک مذاق قرار دیتے ہوئے ایوانِ نمائندگان پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں