امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں

ایران کی ایلومینیم، تانبے ، لوہے اور اسٹیل  کے شعبوں  میں سرگرم عمل 17 فرموں سمیت  امریکی فوجی اڈوں  پر حملے   میں ملوث 8 ایرانی اعلی سطحی حکام پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں

1338890
امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں

امریکی وزارت ِخزانہ   نے اعلان کیا ہے کہ عراق  میں  دو امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد ایران پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

وزیرِ خزانہ اسٹیون منوچن  نے وائٹ ہاوس میں  پریس کانفرس میں  بتایا ہے کہ "ایران  کے امریکی اور اتحادی قوتوں کے خلاف حملے  کے جواب میں ہم اس ملک پر اضافی پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ "

منوچن نے خاصکر ایرانی دھاتی صنعت اور مذکورہ حملے سے تعلق رکھنے والے ایرانی حکومت کے عہدیداروں کو ہدف بنانے پر زور دیا ہے۔

اس دائرہ کار میں ایران کی ایلومینیم، تانبے ، لوہے اور اسٹیل  کے شعبوں  میں سرگرم عمل 17 فرموں سمیت  امریکی فوجی اڈوں  پر حملے   میں ملوث 8 ایرانی اعلی سطحی حکام پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ صدر ِ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پابندیوں کے حوالے سے کچھ مدت قبل بیانات جاری کیے تھے۔

ا



متعللقہ خبریں