اسلامی تعاون تنظیم کی مودی سرکار سے ہندوستانی مسلم اقلیت اور مقدس مقامات کو تحفظ دینے کی اپیل

اقلیتی حقوق پر مبنی اقوام متحدہ کے معاہدوں  کے اصول و ذمہ داریوں کے برخلاف کوئی بھی موقف علاقے میں کشیدگی  کو مزید شہہ دے سکتا ہے

1329330
اسلامی تعاون تنظیم کی مودی سرکار سے ہندوستانی مسلم اقلیت اور مقدس مقامات کو تحفظ دینے کی اپیل

اسلامی تعاون تنظیم  نے  بھارت کی مسلم اقلیت اور ان کے مقدس مقامات کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان  میں واضح کیا گیا ہے کہ  ہندوستانی مسلمانوں کو متاثر کرنے والے تازہ پیش رفت کا قریبی طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے  اور ہمیں شہریت کے حقوق اور بابری  مسجد  سے متعلق معاملات پر خدشات لا حق ہیں۔

اعلامیہ  کے مطابق اقلیتی حقوق پر مبنی اقوام متحدہ کے معاہدوں  کے اصول و ذمہ داریوں کے برخلاف کوئی بھی موقف علاقے میں کشیدگی  کو مزید شہہ دے سکتا ہے، امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرات کو جنم دے سکتا ہے۔

ہندوستانی  سپریم کورٹ نے  9 نومبر کومسلمانوں اور ہندووں کے درمیان سالہا سال سے  بحث و مباحثہ کا موجب ہونے والے بابری مسجد کو "مندر" کا درجہ  دیے جانے کا فیصلہ صادر کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں