شمالی کوریا: ہم نے نہایت اہم فوجی مشق کی ہے

شمالی کوریا کی طرف سے اپنے مغربی ساحل کے تجرباتی فیلڈ میں نہایت اہم فوجی مشق کرنے کا اعلان

1319530
شمالی کوریا: ہم نے نہایت اہم فوجی مشق کی ہے

شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل کے تجرباتی فیلڈ میں نہایت اہم فوجی مشق کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوہائے سیٹلائٹ پیڈ کے علاقے میں ایک نہایت اہم مشق کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشق  کامیاب رہی ہے اور یہ تجربہ شمالی کوریا کے مستقبل قریب کے اسٹریٹجک  محلّ وقوع کو بدل دے گا۔

تاہم مشق میں کس قسم کے ایمونیشن کا تجربہ  کیا گیا ہے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے حکام نے امریکہ  سے سوہائے سیٹلائٹ  پیڈ کے علاقے کو بند کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

شمالی کوریا انتظامیہ نے 3 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ہم امریکہ کو کرسمس گفٹ بھیجیں گے۔ اس تحفے  کے مندرجات واشنگٹن اور پیانگ یانگ انتظامیہ کے درمیان جاری جوہری سمجھوتہ مذاکرات  کے نتیجے کے مطابق تبدیل ہو سکتے ہیں۔

رواں سال میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ کے درمیان ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں طے پانے والے دو طرفہ سربراہی مذاکرات  میں  کِم نے سوہائے سیٹلائٹ پیڈ فیلڈ کو بند کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔



متعللقہ خبریں