گھانا: مسافر بردار کشتی الٹ گئی، 14 افراد ہلاک

گھانا میں ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے، 3 کو بچا لیا گیا

1307798
گھانا: مسافر بردار کشتی الٹ گئی، 14 افراد ہلاک

گھانا کے علاقے سواناہ میں ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق سواناہ سے عازم سفر ہونے والی مسافر بردار کشتی اضافی بوجھ کی وجہ سے ییجی  شہر کے جوار میں دریائے مکانگو میں الٹ گئی۔

حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 3 کو بچا لیا گیا ہے۔

کشتی میں سوار مسافروں کی تعداد  کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

علاقے میں تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں