امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
ایرانی پاسداران انقلاب کے ہاتھ میں پھر زیر اثر ہونے والے شعبہ تعمیرات کو ہدف بنایا گیا ہے
![امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/9b5e/2f14/f2f1/5c9dbde061adb.jpg?time=1719031548)
متحدہ امریکہ نے ایرانی شعبہ تعمیرات اور فوجی شعبہ جات میں استعمال ہونے والے بعض اہم سازو سامان کی تجارت کو ہدف بنانے والی نئی پابندیاں لاگو کی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں زور دیا گیا ہے کہ تہران انتظامیہ پر پابندیوں کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے۔
پومپیو نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ہاتھ میں پھر زیر اثر ہونے والے شعبہ تعمیرات کو ہدف بنایا گیا ہے۔
مائیک پومپیو نے علاوہ ازیں ایران کے جوہری و بالسٹک میزائل پروگرام میں استعمال ہونے والے 4 پرزوں کے لین دین کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کی توضیح کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے ایرانی سینٹرل بینک اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنائی و وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کی تھیں۔
متعللقہ خبریں
![نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7b7b/ab18/1c47/66752a6db6003.jpg?time=1719031548)
نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل
امریکہ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مدد فراہم کرتا ہے