مسئلہ کشمیر کا حل مقامی عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈویارچ  نے کہا کہ  باہمی گفتو شنید   کے ذریعے حل کی تلاش    کشمیری عوام  کے جائز حقوق کے تحفظ  کی عکاس  ہونی چاہیئے جس کےلیے  اقوام  متحدہ  تعاون کرتی رہے گی

1294665
مسئلہ کشمیر کا حل مقامی عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش  نے   پاک و ہند  کے درمیان مسئلہ کشمیر کے سفارتی  حل      کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈویارچ  نے  اپنی یومیہ پریس بریفنگ کے دوران   کشمیر سے متعلق ایک سوال کے  جواب میں کہا کہ  باہمی گفتو شنید   کے ذریعے حل کی تلاش    کشمیری عوام  کے جائز حقوق کے تحفظ  کی عکاس  ہونی چاہیئے جس کےلیے  اقوام  متحدہ  تعاون کرتی رہے گی ۔

یاد رہے کہ  بھارت نے   اپنے دستور کی 370 ویں شق کے بہانے   5 اگست کو  جموں و کشمیر  کی خصوصی حیثیت ختم کردیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں