ڈوریان طوفان کی تباہ کاریاں،بہاماس میں تاحال2500 افراد لاپتہ

معلوم ہواہے کہ سمندری طوفان ڈوریان کے آنے کے11 روز بعد بھی بہاماس میں تقریباً 2500 افراد لاپتہ ہیں

1267975
ڈوریان طوفان کی تباہ کاریاں،بہاماس میں تاحال2500 افراد لاپتہ

معلوم ہواہے کہ سمندری طوفان ڈوریان کے آنے کے11 روز بعد بھی بہاماس میں تقریباً 2500 افراد لاپتہ ہیں۔

 بہاماس حکومت کے مطابق، ان لاپتہ افراد کی فہرست کا موازنہ اب اُن افراد  کے ناموں سے کیا جائے گا جنہیں ہنگامی حالات  کے دوران  محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ  یکم ستمبر کے روز ڈوریان سمندری طوفان کی 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے وہاں تباہی مچا کر رکھ دی تھی۔

 کیریبین ریاستوں کے شمال میں واقع بہاماس میں ابھی تک 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں