طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ قابل تائید ہے: پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ  مائیک پومپیو نے   کہا  ہے کہ صدر ٹرمپ کے    طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنے  کے فیصلے  کی وہ تائید کرتے ہیں

1265670
طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنے کا  فیصلہ قابل تائید ہے: پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ  مائیک پومپیو نے   کہا  ہے کہ صدر ٹرمپ کے    طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنے  کے فیصلے  کی وہ تائید کرتے ہیں۔

 امریکی میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے پومپیو نے   کہا کہ  طالبان نے حالیہ  حملے میں   1 امریکی فوجی کو ہلاک اور 10  سے زائد شہریوں کو زخمی کرتےہوئے     اپنی حد پار کر لی ہے۔

 امریکی وزیر خارجہ نے  کہا کہ  اس طرح کے حملے کرتےہوئے طالبان ہمیں  گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتے ، طالبان دہشتگردی کے ذریعے  علاقے میں  اپنی موجودگی مضبوط بنانے کی  کوشش میں ہیں  لہذا  مذاکرات  کی میز پر آنے  کا فیصلہ اب    طالبان کی  پیش رفتوں پر منحصر ہوگا اور انہیں   القائدہ سے اپنی وابستگی مکمل طور پر ختم بھی کرنا ہوگی ۔



متعللقہ خبریں