چین اعغر باشندوں کے خلاف غیر انسانی کاروائِیوں سے باز آجائے، متحدہ امریکہ

وزیر پومپیو نے سنکیانگ اعغر خود مختار علاقے میں رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک  بیان جاری کیا

1261511
چین اعغر باشندوں کے خلاف غیر انسانی کاروائِیوں سے باز آجائے، متحدہ امریکہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو   کا کہنا ہے کہ چین  نے اعغر ترکوں کے  خلاف سخت گیر پالیسیوں کے اطلاق کے ساتھ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزیر پومپیو نے سنکیانگ اعغر خود مختار علاقے میں رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک  بیان جاری کیا ہے۔

چین کی جانب سے اعغروں کی اجتماعی گرفتاریوں کا عمل جاری ہونے  کی یاددہانی کرانے والے پومپیو کا کہنا ہے کہ"سنکیانگ میں اعغر وں کی گرفتاریاں اور لا پتہ ہونے کے حوالے سے قابلِ اعتماد ذرائع سے معلومات موصول ہو رہی ہیں۔ میں یہاں سے چین کو ایک بار پھر ان سخت گیر اور غیر انسانی کاروائیوں سے باز آنے کی اپیل کرتا ہوں۔"

چین میں حالیہ چند برسوں سے اعغر علاقوں میں  مقامی عوام کی آزادی، تعلیم ، شناخت اور ثقافت کو مسخ کرنے کی  پالیسیاں عالمی  رائے عامہ میں نکتہ چینی کا موجب بن رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں