امریکہ خلیج بصرہ میں بد اعتمادی پیدا کر رہا ہے:ایران

ایرانی وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے امریکہ خلیج بصرہ  جیسی مصروف گزر گاہ  میں انتشار  پھیلارہا ہے جس سے تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے لہذا اس  کی اجازت ہر گز نہیں  دی جا سکتی

1257013
امریکہ خلیج بصرہ میں بد اعتمادی پیدا کر رہا ہے:ایران

ایرانی وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف   نے  امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ  وہ خلیج  بصرہ میں  بداعتمادی کی فضا  پیدا کر رہا ہے۔

 ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ، جواد ظریف نے  اوسلو میں اپنی ہم منصب   آئینی ایرکسن سے ملاقات  کی ۔

 ملاقات کے بعد اخباری کانفرنس   کے دوران  ایک سوال کے جواب میں  ظریف نے کہا کہ   امریکہ  خلیج بصرہ  جیسی مصروف گزر گاہ  میں   انتشار  پھیلارہا ہے جس سے تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے لہذا     اس  کی اجازت   ہر گز نہیں  دی جا سکتی ۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ   آبنائے ہرمز  میں  اگر  جہاز رانی کے  تحفظ کی ضرورت  محسوس کی جارہی ہے تو  اسی طرح جبل طارق میں  بھی اس      کا نفاذ ہم ضروری سمجھتے ہیں۔ جواد ظریف نے مزید کہا کہ  خلیج  بصرہ میں  فوجی قوتوں کی موجودگی  خطے میں عدم استحکام پیدا کرے گی ۔

 ناروے  کی انسٹیٹیوٹ برائے   بین الاقوامی تعلقات      کے زیر اہتمام  منعقدہ ایک سیمنار  سے  خطاب کے دوران  جواد ظریف   کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں سلامتی کی بحالی ایران کے بغیر  ممکن نہیں ہے ،ہم جنگ کے حامی نہیں لیکن اگر مسلط کی گئی تو پھر جواب بھی بھرپور ہوگا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں