اٹلی نے" اوپن آرمز" کو لنگرانداز ہونے کی اجازت دے دی

گزشہ کئی روز سے بحری جہاز "اوپن آرمز"پر پھنسے مہاجرین کو اطالوی جزیرے لامپےڈوسا پر اترنے کی اجازت دے دی گئی ہے

1255775
اٹلی نے" اوپن آرمز" کو لنگرانداز ہونے کی اجازت دے دی

گزشہ کئی روز سے بحری جہاز "اوپن آرمز"پر پھنسے مہاجرین کو اطالوی جزیرے لامپےڈوسا پر اترنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 قبل ازیں ایک اطالوی عدالت نے حکم دیا تھا کہ اس بحری جہاز پر موجود80 سے زیادہ تارکین وطن کو خشکی پر اترنے دیا جائے۔

 اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی اس کے خلاف تھے کہ ان مہاجرین کو اٹلی کی سرزمین پر اتارا جائے۔

 قبل ازیں یورپی یونین کی 6 ریاستوں نے بھی رضامندی ظاہر کر دی تھی کہ وہ ان مہاجرین کو اپنے ہاں سیاسی پناہ دینے پر تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں