ایران میں امریکی جاسوسوں کی گرفتاری جھوٹ کا پلندہ ہے: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے مبینہ جاسوسوں کی گرفتاری کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے

1240427
ایران میں امریکی جاسوسوں کی گرفتاری جھوٹ کا پلندہ ہے: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے مبینہ جاسوسوں کی گرفتاری کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

 گزشتہ ر وز  اپنی ایک ٹویٹ میں صدر کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کے جاسوسوں کی ایران میں گرفتاری کے دعوے جھوٹ کا پلندہ اور محض پروپیگنڈا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جس طرح ایران نے امریکہ کا ڈرون طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا اسی طرح جاسوس پکڑنے کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔

ٹرمپ  نے کہا کہ ایران کی معیشت تنزلی کا شکار ہے اور وہ تباہی کے دہانے پر ہے لہذا  ایسے میں ایران کو کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ وہ کیا کرے۔

 یاد رہے کہ ایران نے  گزشتہ  روز سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوس گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا اور کہا تھا کہ پکڑے جانے والے جاسوسوں میں سے بعض کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں