ٹرمپ نےبھارت پرکشمیرکابم گرادیا، بھارت آگ بھگولہ، ٹرمپ کوجھوٹا قراردے دیا،عمران خان کا دورہ کامیاب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر کے دیرینہ تنازع کو حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی بھی کشمیر پر ثالثی سے متعلق ان سے بات کرچکے ہیں

1240517
ٹرمپ نےبھارت پرکشمیرکابم گرادیا، بھارت آگ بھگولہ، ٹرمپ کوجھوٹا قراردے دیا،عمران خان کا دورہ کامیاب

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پروزیراعظم پاکستان عمران خان کا استقبال کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستان کے انتہائی مقبول وزیراعظم ہیں، پاکستان افغان امن عمل آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ہماری ملاقات انتہائی مفید رہی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں، خواہش ہے کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالث کا کردار ادا کریں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، ہم افغان امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ پیر کو یہاں اوول آفس میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ 

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر کے دیرینہ تنازع کو حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی بھی کشمیر پر ثالثی سے متعلق ان سے بات کرچکے ہیں۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رویش کمار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جہاں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی۔

ٹرمپ نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے کہا گیا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ‘دو ہفتے پہلے میری وزیر اعظم نریندر مودی سےملاقات ہوئی اس دوران انہوں نے کہا کہ کیا آپ کشمیر کے معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اس طویل عرصے سے موجود مسئلے کو حل کرنے کے لئے کردار ادا کرنے پر خوشی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے اس حوالے سے بہت کچھ سن رکھا ہے مگر وہاں روزانہ بمباری ہوتی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اختلافات مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کے لئے اپنی طرف سے کی گئیں کوششوں کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتا ہوں مگر تاحال آگے نہیں بڑھ پائے۔

‘ مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کرداراداکرنے کو تیار ہوں‘افغان مسئلہ ایک ہفتے میں حل کرسکتاہوں مگر اس کیلئے ایک کروڑ افراد مارنا پڑیں گے ‘میں ایسا نہیں کرنا چاہتا‘پاکستان کبھی جھوٹ نہیں بولتا ‘وہ افغانستان میں ہماری بہت مددکررہا ہے ‘پاکستان کی امداد تب بند ہوئی جب عمران خان وزیر اعظم نہیں تھے ‘اب عمران خان اقتدار میں ہیں اورانتہائی مقبول وزیراعظم ہیں ‘اب پاکستان کی امدادبحال ہوسکتی ہے‘دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں 10سے 12 گنا اضافہ ہوسکتا ہے ‘اسلام آباد سے بہتر اقتصادی اورتجارتی تعلقات چاہتے ہیں‘پاکستان ایک عظیم ملک ہے اورپاکستانی عوام با صلاحیت ہیں۔

عمران خان نے دعوت دی تو پاکستان کا دورہ کروں گاجبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ برصغیر میں امن کیلئے امریکی صدر سے کردار اداکرنے کی درخواست کریں گے ‘ بھارت سے مذاکرات پر تیارہیں‘ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ‘یہ معاملہ مذاکرات سے حل ہوگا ‘افغان امن معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں ‘ فوجی قیادت ہمارے ساتھ ہے ‘امریکا سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے ‘ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں شکیل آفریدی اور ڈاکٹرعافیہ کے معاملے پر بھی بات چیت ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات اوروفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہوئے ‘صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی‘وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انسداد دہشتگردی، دفاع، توانائی اور معیشت جیسے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں