پاکستان دنیا کےعظیم ممالک میں شامل ہونےکی دوڑمیں داخل، اب کسی کواین آراونہیں ملےگا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ون ایرینا کے جلسہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میرٹ کاسسٹم لانا ہے، جمہوریت کی کامیابی کی وجہ میرٹ کی بالا دستی اور بادشاہت کی ناکامی کی وجہ میرٹ کی عدم موجودگی اور اقرباءپروری ہوتی ہے

1239757
پاکستان دنیا کےعظیم ممالک میں شامل ہونےکی دوڑمیں داخل،  اب کسی کواین آراونہیں ملےگا: عمران خان

واشنگٹن میں کیپٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ واشنگٹن میں اتنے بڑے جلسے سے خطاب کروں گا، آپ لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ایک خاص نعمت کے طور پر ہمیں پاکستان دیا،کسی کو بھی اندازہ نہیں کہ پاکستان اللّٰہ کی کتنی بڑی نعمت ہے۔ آپ پاکستان کو تبدیل ہوتا دیکھیں گے، ہر سال ملک اوپر جاتا رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ون ایرینا کے جلسہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میرٹ کاسسٹم لانا ہے، جمہوریت کی کامیابی کی وجہ میرٹ کی بالا دستی اور بادشاہت کی ناکامی کی وجہ میرٹ کی عدم موجودگی اور اقرباءپروری ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ملک دنیا کے دیگر ملکوںکے مقابلے میں پیچھے رہ گیا ، پہلے ڈکٹیٹر نے نواز شریف کو اٹھایا اورپھر اس کا بھائی شہباز شریف لیڈر بن گیا، بلاول بھٹو بھی کاغذ کے ایک ٹکڑے پر پارٹی کا سربراہ بن گیا، ولی خان کا بھی خاندان اپنی جماعت کی سربراہی کر رہا ہے اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی بھی لیڈر بنے پھر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ ہم نےصرف اداروں کو  آزاد کیا ہے، نیب اور ایف آئی اے کو آزاد کیا، جو آج پاکستان میں ہورہا ہے یہ نیا پاکستان بن رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کس ملک میں تعلیم کے تین سسٹم چلتے ہیں؟ پاکستان میں تعلیم کا ایک نصاب لانےکی کوشش کررہے ہیں،25 لاکھ بچے دینی مدارس میں تعلیم کے لیے جاتےہیں، مدارس کے بچوں کو اوپر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم نے طاقت ورکااحتساب شروع کیا ہے توسب اکٹھے ہوگئے ہیں۔ مولانا فضل رحمان دینی زرداری سیکولر اور مسلم لیگ (ن) جسے اپنے نظریے کا ہی پتا نہیں ،سب کے سب صرف ایک ہی مقصد کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اور وہ مقصد این آراو ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا ادھرسے ادھر ہوجائے کسی کو این آر اور نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماراملک صرف بدعنوانی اور رشوت کی وجہ سے پیچھے رہ گیاہے، کرپشن سے پاک صاف پاکستان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بے نامی جائیدادوں کا ضبط کرنا شروع کر دیا ہے اور منی لانڈرنگ سے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کے لئے مختلف ملکوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جو تاجرکہ رہے ہیں ایف بی آر سے رجسٹرڈ نہیں ہوں گے، ملک کو قرضوں کے بحران سے نکالنے کے لئے انہیںرجسٹرڈ ہوناپڑے گا۔ پاکستان کومعاشی بحران سے نکال کراپنے پاو¿ں پرکھڑاکریں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ آپ لوگوں  کو شرمندہ نہیں ہونے دوں گا، آج تک کبھی کسی کے سامنےجھکا ہوں اورنہ اپنی قوم کو کبھی جھکنے دوں گا۔

قبل ازیں سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کی تاریخ میں اوور سیز پاکستانیوں کاسب سے بڑا مجمع ہے، انہوں نے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب عمران خان نیاپاکستان بناکر رہیں گے۔



متعللقہ خبریں