ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود امن کے راستے میں سنجیدہ سطح کی رکاوٹیں موجود ہیں: گٹرس

ہم بلا تاخیر کاروائی کر کے باہم متحد ہو جائیں تو بحرانوں کو زیادہ پھیلنے سے پہلے قابو میں  لایا جا سکتے ہیں، انسانی زندگیوں کو بچا سکتے اور ان کی تکالیف و مصائب  کا مداوا کر سکتے ہیں: انتونیو گٹرس

1217655
ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود امن کے راستے میں سنجیدہ سطح کی رکاوٹیں موجود ہیں: گٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ جب تک مزید وسیع پیمانے کی سیاسی کوششیں نہیں کی جاتیں جھڑپوں کا سدباب  اور ثالثی جیسے اقدامات کسی کام نہیں آ سکتے۔

گٹرس نے "جھڑپوں کا سد باب اور ثالثی" کے عنوان سے منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ جھڑپوں کا سدباب اور ثالثی انسانیت  کو درپیش تکالیف و مصائب کو کم کرنے کے دو اہم وسیلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلا تاخیر کاروائی کر کے باہم متحد ہو جائیں تو بحرانوں کو زیادہ پھیلنے سے پہلے قابو میں  لایا جا سکتے ہیں، انسانی زندگیوں کو بچا سکتے اور ان کی تکالیف و مصائب  کا مداوا کر سکتے ہیں۔

گٹرس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جھڑپوں کے سدباب اور ثالثی کے معاملے میں اپنے اہداف تک رسائی کے لئے کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود امن کے راستے میں سنجیدہ سطح کی رکاوٹیں موجود ہیں۔ بین الاقوامی برادری کے درمیان دھڑے بندیاں یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ جنگوں میں پھیلاو جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم وینزویلا  کے بحران اور اس بحران کے انسانوں پر اثرات کا بغور مشاہدہ کر رہے  ہیں۔ ہم وینزویلا کے بنیادی سیاسی کرداروں کے مذاکرات پر مبنی  پُر امن سیاسی حل  کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

شامی بحران پر بھی بات کرتے ہوئے گٹرس نے کہا ہے کہ "اس وقت ہم شام میں عدم استحکام، تشدد اور مصائب  سے بھر پور منظر نامے کی تکرار کا مشاہدہ کر رہے ہیں" ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان جھڑپوں میں انسانی و مالی نقصان کی شرح بہت بلند ہے۔ آئیے اب خود کو خوش فہمیوں سے نکالیں  اور یہ سمجھیں کہ جب تک ہم زیادہ وسیع پیمانے کی سیاسی کوششیں نہیں کرتے نہ تو جھڑپوں کا سدباب ممکن ہے اور نہ ہی ثالثی کوئی فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

گٹرس نے کہا ہے کہ میں سلامتی کونسل کے اراکین سے اور اقوام متحدہ کے اراکین سے زیادہ وسیع پیمانے کے اتحاد کی اپیل کرتا ہوں کیونکہ صرف اسی طرح جھڑپوں کو روکا جا سکتا ہے اور ثالثانہ کردار سے کوئی ثمر حاصل کیا جا سکتا ہے۔  



متعللقہ خبریں