اقوامِ متحدہ میں اصلاحات لازمی ہیں، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن

"عصرِ حاضر میں دنیا میں جگہ جگہ انتشار اور افراتفری اپنے زوروں پر ہے "

1216162
اقوامِ متحدہ میں اصلاحات لازمی ہیں، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن  کے ڈائریکٹر جنرل گئے رائڈر نے کثیر الجہتی نظام کے زیر دباؤ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ  کے ڈھانچے میں اصلاحات لازمی ہیں۔

رائڈر نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں کل شروع ہونے والی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن   کی 108 ویں بین  الاقوامی کانفرس کا افتتاحی خطاب دیا۔

امسال صد سالہ سالگرہ کو منانے والی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن   پر اعتماد کے  تاحال برقرار ہونے پر زور دینے والے رائڈر نے کہا کہ 21 جون تک جاری رہنے والی اس کانفرس میں 40 سے زائد مملکتی و حکومتی سربراہان کی اس میں شراکت اس حقیقت کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی نظام اسوقت دباؤ کا شکار ہے، لہذا اقوام متحدہ میں اصلاحات شرطیہ ہیں۔

دنیا بھر میں تقسیم بازی  ہونے پر زور دینے والے رائڈر نے بتایا کہ "عصرِ حاضر میں دنیا میں جگہ جگہ انتشار اور افراتفری اپنے زوروں پر ہے۔ "

ترکی کی  نمائندگی  نائب صدر فواد اوکتائے  کی جانب سے ک جانے والی اس کانفرس میں فرانسیسی صدر امینول ماکرون اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل سمیت بیسیوں حکومتی و مملکتی سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں