ایران نے امریکہ کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو اس کا جواب سخت ہو گا: ٹرمپ

اگر انہوں نے امریکہ کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو انہیں اس کا سخت جواب دیا جائے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1200545
ایران نے امریکہ کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو اس کا جواب سخت ہو گا: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکہ کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو اس کا جواب سخت ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ملاقات کی اور پریس کانفرنس میں امریکہ ۔ ایران  کشیدگی کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کیسی شکل اختیار کرتی ہے یہ چیز وقت  کے ساتھ ہی سامنے آئے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم دیکھیں گے کہ ایران کے ساتھ کیا ہو سکتا ہے۔ اگر انہوں  نے کچھ کیا تو یہ ایک بڑی خطا ہو گی۔ اگر انہوں نے امریکہ کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو انہیں اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں