امریکہ نے ایران کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر مزید ایک جنگی بحری جہاز خطے کو روانہ کر دیا

یو ایس ایس  آرلنگٹن"  امفیبین جنگی بحری جہاز اور ایک پیڑیاٹ فضائی دفاعی میزائل شکن  نظام سفر پر روانہ

1199264
امریکہ نے ایران کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر مزید ایک جنگی بحری جہاز خطے کو روانہ کر دیا

امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے ایران کے ساتھ تناؤ میں تیزی آنے پر مشرق وسطی کے علاقے کو" یو ایس ایس  آرلنگٹن"  امفیبین جنگی بحری جہاز اور ایک پیڑیاٹ فضائی دفاعی میزائل شکن  نظام  منتقل کیا  ہے۔

پینٹاگون سے جاری کردہ اعلان کے مطابق "قائمقام وزیر  دفاع پیٹرک شاناہن   کا کہنا ہے کہ امریکی مرکزی قوتوں  سینٹ کوم کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے آغاز الہفتہ درخواست کردہ اضافی فوجی  قوت کے ایک حصے کے طور پر جنگی بحری جہاز اور پیڑیاٹ میزائل نظام کو روانہ کرنے کی منظوری دے دی گءی ہے۔"

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ عناصر ایران کی جانب سے امریکہ کے بعض اہداف پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے دعووں  پر گزشتہ ہفتے خطے کو روانہ کردہ "یو ایس ایس ابراہم لنکن" جنگی  بحری جہاز اور  دیگر فوجی  عناصر کے ہمراہ فرائض ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے  رواں ہفتے کےاوائل میں  ابراہم لنکن طیارہ بردار جنگی بحری جہاز اور بی۔52 بمبرز پر مشتمل ایک  ٹاسک فورس مشرق ِ وسطی کو روانہ کیے تھے۔

 



متعللقہ خبریں