برازیل: بدعنوانی کے الزام میں سابق صدر دوبارہ جیل کی ہوا کھائیں گے

برازیل کی  عدالت مرافعہ  نے گزشتہ  روز سابق برازیلی صدر میشیل تامر کو دوبارہ سے جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا ہے

1197978
برازیل: بدعنوانی کے الزام میں سابق صدر دوبارہ جیل کی ہوا کھائیں گے

برازیل کی  عدالت مرافعہ  نے گزشتہ  روز سابق برازیلی صدر میشیل تامر کو دوبارہ سے جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

 یاد رہے کہ  تامر پر بدعنوانی کا الزام ہے۔

عدالتی  مشیر کے مطابق، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

مشیر نے مزید بتایا کہ عدالت مرافعہ نے 25 مارچ کو سماعتی عدلیہ  کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے کو خارج  کر دیا جس میں 78 سالہ سابق صدر کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

میشیل تامر 2016 سے 2018 تک برازیل کے صدر رہے ہیں۔

ان پر ایک جرائم پیشہ تنظیم کی سربراہی کا شبہ ہے جس نے دھوکہ دہی کے ذریعے کروڑوں یورو ہضم کر لیے۔

تامر نے رواں سال مارچ میں پوچھ گچھ کے سلسلے میں 4 دن جیل کی سلاخوں کے پیچھے  بھی گزارے ہیں۔

میشیل تامر کو جس تحقیقات کے تحت حراست میں لیا گیا اس کا آغاز 5  سال  قبل ہوا تھا۔ اس تحقیقات کا تعلق برازیل کی تاریخ میں بدعنوانی کے سب سے بڑے اسکینڈل سے ہے اور یہ پٹرو براس آئل گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں