نائیجیریا:مسلح جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک متعدد زخمی

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ، صوبہ  کاتسینہ سے متصل  جبیہ ،سابووا اور باتساری  نامی دیہاتوں میں  گزشتہ  منگل کے  دن سے جاری جھڑپوں  میں  22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں

1182121
نائیجیریا:مسلح جھڑپوں میں  22 افراد ہلاک متعدد زخمی

شمالی نائیجیریا  میں مسلح افراد اور  عوام کے درمیان  جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک  ہو گئے۔

 مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ، صوبہ  کاتسینہ سے متصل  جبیہ ،سابووا اور باتساری  نامی دیہاتوں میں  گزشتہ  منگل کے  دن سے جاری جھڑپوں  میں  22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ جبیہ   دیہات میں  فرار ہونے کی کوشش میں  11 مسلح افراد کو بھی  مردہ حالت میں بازیاب کیا گیا ہے۔

 ان جھڑپوں میں  مویشی بھی  تلف ہوئے اور کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں