کولمبیا سمیت ہمسایہ ممالک سے جرائم پیشہ جتھے امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں: ٹرمپ

السلواڈور، گوئٹے مالا، ہونڈرس اور کولمبیا سے جرائم پیشہ افراد امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں اور کولمبیا سے کی جانے والی منشیات کی تجارت میں بھی 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1181213
کولمبیا سمیت ہمسایہ ممالک سے جرائم پیشہ جتھے امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ السلواڈور، گوئٹے مالا، ہونڈرس اور کولمبیا سے جرائم پیشہ افراد امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں اور کولمبیا سے کی جانے والی منشیات کی تجارت میں بھی 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

کولمبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے چند روز قبل بھی کولمبیا کو ہدف بنایا تھا اور اب ٹیکساس میں ایک تقریب سے  خطاب میں  دوبارہ کولمبیا پر تنقید کی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ  کولمبیا  کے ساتھ ساتھ السلواڈور، گوئٹے مالا اور ہونڈرس سے جرائم پیشہ جتھے امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ملک ناپسندیدہ قاتل جتھوں کو ہماری طرف بھیج رہے ہیں کیونکہ یہ ملک امریکی عوام کو احمق سمجھتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ہم ان جتھوں کو قبول کر لیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اپنے خطاب میں کولمبیا کے صدر ایوان ڈوک پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ "وہ اچھے انسان ہیں لیکن منشیات کے خلاف جدوجہد میں کچھ نہیں کر پا رہے۔ اگست میں ڈوک کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے اب تک منشیات کی تجارت میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے"۔

تاہم کولمبیا کے شہر کارٹاگینا میں سکیورٹی فورسز سے خطاب میں ڈوک نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر رہا ہے  لیکن اس معاملے میں ان ممالک کو بھی جدوجہد کرنی چاہیے کہ جن کے عوام بھاری مقدار میں منشیات کے عادی ہیں۔

کولمبیا کی حزب اقتدار ڈیموکریٹک  سینٹر پارٹی  کے چئیر مین اور سابقہ صدر آلوارو اریبے نے بھی ٹرمپ کے الزامات  کے جواب میں کہا ہے کہ منشیات کے خلاف جدوجہد میں امریکہ کو کولمبیا سے زیادہ اچھا اتحادی نہیں ملے گا۔  



متعللقہ خبریں