روس: فوجی اکیڈمی میں دھماکہ

سینٹ پیٹرز برگ  میں ایک فوجی اکیڈمی میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے

1175789
روس: فوجی اکیڈمی میں دھماکہ

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ  میں ایک فوجی اکیڈمی میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے شہر میں موجائسکی فوجی خلائی اکیڈمی  کی انتظامی عمارت میں دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وزارت دفاع کے حکام کے مطابق اکیڈمی میں کوئی نامعلوم چیز پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد  کی صحت کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

واضح رہے کہ موجائسکی اکیڈمی روس کی بہترین فوجی  تربیت کی اکیڈمیوں میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں