مشرق وسطی کے مسائل کا تصفیہ طلب حل ،روس اور لبنان تعاون بڑھانے پر متفق

لبنانی صدر میشال عون اور صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات میں مسئلہ شام کے  سیاسی  اور سفارتی حل  کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے

1171248
مشرق وسطی کے مسائل کا تصفیہ طلب حل ،روس اور لبنان تعاون بڑھانے پر متفق

روس اور لبنان    نے مسئلہ شام کے  سیاسی  اور سفارتی حل  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 ماسکو  میں لبنانی صدر میشال عون اور صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی

ملاقات کے بعد دونوں صدور نے ایک مشترکہ    اعلامیہ جاری کرتےہوئے  اس بات کا دفاع کیا کہ  شام کی علاقائی سالمیت،اتحاد اور خود مختاری کا احترام  کرنے سمیت  تصفیہ طلب مسائل کو  باہمی سیاسی  و سفارتی مشاورت کے ذریعے   سلامتی کونسل  کی قرارداد  2254   اور سوچی مذاکرات  کے فیصلوں کی روشنی میں   حل کرنےکی ضرورت ہے ۔

  اعلامیے میں علاوہ ازیں،    روس اور لبنان  کے درمیان  مشرق وسطی بالخصوص فلسطین  کے مسائل  کا   منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنےکےلیے روابط میں اضافے   کا  فیصلہ کیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں