امریکہ: آٹھ سالہ مہاجر بچہ شطرنج  چیمپئن بن گیا

نیویارک میں اپنے کنبے کے ہمراہ بے گھر افراد کے شیلٹر ہوم میں مقیم 8 سالہ مہاجر بچہ شطرنج چیمپئن بن گیا

1165766
امریکہ: آٹھ سالہ مہاجر بچہ شطرنج  چیمپئن بن گیا

امریکہ کے شہر نیویارک  میں اپنے کنبے کے ہمراہ بے گھر افراد کے شیلٹر ہوم میں مقیم 8 سالہ مہاجر بچہ شطرنج  چیمپئن بن گیا۔

نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق مین ہیٹن میں بے گھر افراد کے لئے کھولے گئے شیلٹر ہوم میں مقیم 8 سالہ تانیتولووا  ، نیویارک کے پرائمری اسکولوں کے درمیان منعقدہ شطرنج کے مقابلے میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔

تانی کے نام سے پہچانے جانے والے اس  مہاجر بچے کا، ماں ، باپ اور ایک بڑے بھائی پر مشتمل، کنبہ  2017 میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے مظالم سے فرار ہو کر نائیجیریا سے  نیویارک پہنچا۔

نیویارک میں تانی نے 116 نمبر کے سرکاری اسکول میں داخلہ لیا  اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسکول کی شطرنج ٹیم میں شامل ہو  گیا۔

اسکول کی پرنسپل جین ہسو  نے نیویارک ٹائمز کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تانی اس بات کی زندہ مثال ہے کہ مشکلات انسانی زندگی میں رکاوٹ کا مفہوم نہیں رکھتیں۔



متعللقہ خبریں