مسلح افواج کی حمایت کے بعد میں صدارتی دفتر کا کنٹرول سنبھال لوں گا: گوآئیڈو

مسلح افواج کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے بعد میں صدارتی پیلس میرافلوریس  میں جاوں گا اور اپنے آفس میں بیٹھوں گا: ہوان گوآئیڈو

1162657
مسلح افواج کی حمایت کے بعد میں صدارتی دفتر کا کنٹرول سنبھال لوں گا: گوآئیڈو

وینزویلا میں خود کو عبوری صدر اعلان کرنے والے اسمبلی اسپیکر ہوان گوآئیڈو نے کہا ہے کہ "مسلح افواج کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے بعد میں صدارتی پیلس میرافلوریس  میں جاوں گا اور اپنے آفس میں بیٹھوں گا"۔

وینزویلا میں مخالفین نے 7 مارچ سے جاری لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہوان گوائیڈو کی اپیل پر مظاہرین اپنے گھروں  سے قریبی اسکوئر میں جمع ہوئے اور دارالحکومت کاراکاس  سمیت ملک بھر کے متعدد شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

کاراکاس میں جمع ہونے والے مظاہرین نے بعض شاہراہوں پر ٹریفک کو روک دیا تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔

مظاہرے میں شرکاء کی تعداد اس سے قبل کے مظاہروں کے مقابلے میں کم رہی۔

کاراکاس کے علاقے سانٹا مونیکا میں ہوان گوآئیڈو نے مظاہرین سے خطاب میں صدر نکولس مادورو اور ان کی حکومت پر تنقید کی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ وہ فوج ،پولیس اور تمام سکیورٹی فورسز کے ساتھ رابطے کی حالت میں ہیں۔ عہدہ صدارت پر قبضہ ختم ہونے کو ہے  اور مختصر عرصے کے بعد انہیں ایک آفس کی ضرورت ہو گی۔

گوآئیڈو نے کہا کہ مسلح افواج کا تعاون حاصل ہونے کے بعد میں صدارتی پیلس میرافلورنس جاوں گا اور اپنے آفس میں بیٹھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 23 فروری کو  انسانی امداد کا ملک میں داخلہ ناکام رہا تھا لیکن اب  کولمبیا کے شہر ' کوکوٹا' میں دوبارہ سے انسانی امداد جمع کی جا رہی ہے۔ یہ امداد وینزویلا کے شہریوں کی ضرورت ہے اور حکومت کو اس کے داخلے کی اجازت دینی چاہیے۔

ہوان گوآئیڈو نے کہا کہ ہماری دلی تمّنا ہے کہ حکومت  خوراک اور ادویات کو ضرورت مند شہریوں تک پہنچنے کی اجازت دے دے۔



متعللقہ خبریں