امریکہ وینزویلا میں اپنے سفارت خانے کو بند کر رہا ہے

امریکہ وینزویلا میں اپنے سفارت خانے میں موجود تمام اہلکاروں کو رواں ہفتے کے دوران واپس بلا لے گا: مائیک پومپیو

1161504
امریکہ وینزویلا میں اپنے سفارت خانے کو بند کر رہا ہے

امریکہ، وینزویلا میں اپنے سفارت خانے میں موجود تمام اہلکاروں کو رواں ہفتے میں واپس بلا رہا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ وینزویلا میں اپنے سفارت خانے میں موجود تمام اہلکاروں کو رواں ہفتے کے دوران واپس بلا لے گا۔ یہ فیصلہ، وینزویلا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے امریکی سفارت خانے  سے سفارتی اہلکاروں کو نکالنے کی حد تک پہنچنے کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ  نے ماہِ جنوری میں وینزویلا  میں اپنے سفارت خانے سے دوسرے درجے کے اہم اہلکاروں کو ملک ترک کرنے  کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ   اوّل درجے کے اہلکار اپنے فرائض کو بدستور جاری رکھیں گے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ حکم، سفارت خانے کے تقریباً 150 کے لگ بھگ اہلکاروں کو سکیورٹی کی فراہمی میں دشواری کی وجہ سے دیا گیا ہے لیکن اس سب کے باوجود دارالحکومت کاراکاس میں امریکی سفارت خانہ کھلا رہے گا۔



متعللقہ خبریں