افریقہ۔ ملاوی میں طوفان و باد وباراں نے تباہ کاریاں مچا دیں

ملک کے جنوبی علاقہ جات میں 4 روز سے جاری باد و باراں و طوفان کی لپیٹ میں آنے سے 23 افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے

1160184
افریقہ۔ ملاوی میں طوفان و باد وباراں نے تباہ کاریاں مچا دیں

 

افریقی ملک ملاوی  کے جنوبی علاقوں کو اپنے زیرِ  تسلط لینے والی موسلا دھار بارشوں  اور طوفان کے باعث  ابتدائی معلومات کے مطابق 23 افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔

ملاوی کے  سیکورٹی امور کے وزیر نکولاس داوسی  نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقہ جات میں 4 روز سے جاری باد و باراں و طوفان کی لپیٹ میں آنے سے 23 افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 22 ہزار مکان کے زمین بوس  ہونے کے موجب بننے والی بارشوں  سے  11 افراد لاپتہ ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں۔

متاثرہ علاقوں کو امدادی ٹیموں کو روانہ کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے داوسی نے  اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں