حکومت کی مخالفت کے باوجود 23 فروری کو ملک میں امدادی سامان داخل ہو جائے گا: گوآئیڈو

گوآئیڈو کا فوج کو حکم: امدادی سامان کے لئے سرحدیں کھولی جائیں اور دباو کی پالیسی بند کی جائے

1144496
حکومت کی مخالفت کے باوجود 23 فروری کو ملک میں امدادی سامان داخل ہو جائے گا: گوآئیڈو

وینزویلا میں خود کو عبوری صدر اعلان کرنے والے اسمبلی اسپیکر ہوان گوآئیڈو نے کہا ہے کہ حکومت کی مخالفت کے باوجود 23 فروری کو  ملک میں امدادی سامان داخل ہو جائے گا۔

دارالحکومت کاراکاس میں ہزاروں کی شرکت سے منعقدہ مظاہرہ سے خطاب میں گوآئیڈو نے فوج کو حکم دیا ہے کہ امدادی سامان کے لئے سرحدیں کھولی جائیں اور دباو کی پالیسی بند کی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امدادی سامان کے ملک میں داخل نہ ہونے کی صورت میں وینزویلا کے تقریباً 3 لاکھ شہری ہلاک ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ تقریباً 2 ملین افراد کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔

گوآئیڈو نے کہا ہے کہ 23 فروری کو امدادی سامان ملک میں داخل ہو جائے گا اور اس کی وصولی اور  تقسیم کے لئے 2 لاکھ 50 ہزار افراد  کی رجسٹریشن موجود ہے۔

حزب اختلاف کے لیڈر نے کہا ہے کہ امدادی سامان  کے ملک میں داخلے کے بارے میں ہمیں کوئی شبہ نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مادورو بھی ملک چھوڑنے پر مجبور  ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ تقریباً 50 ممالک گوآئیڈو کی صدارت کو تسلیم کر چکے ہیں اور حزب اختلاف کا دعوی ہے کہ ملک میں انسانی صورتحال خراب ہے لہٰذا   بین الاقوامی امداد کی ترسیل کے لئے ایک کوریڈور کا کھلنا ضروری ہے۔

تاہم ملک کے صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ انسانی امداد کی اپیلیں اور اقدامات امریکہ کی زیر قیادت قبضہ پالیسی  کا ایک حصہ ہیں اور ہم اس شو کی اجازت نہیں دیں گے۔



متعللقہ خبریں