وینزویلا: امریکی سفارت کاروں کا ایک حصہ ملک سے نکل گیا۔

وینزویلا کے دارالحکومت کارکاس میں موجود امریکی سفارت خانے کے عملے کا ایک حصہ امریکہ واپس لوٹ گیا

1133900
وینزویلا: امریکی سفارت کاروں کا ایک حصہ ملک سے نکل گیا۔

وینزویلا کے دارالحکومت کارکاس میں موجود امریکی سفارت خانے کے عملے کا ایک حصہ امریکہ واپس لوٹ گیا ہے۔

وینزویلا وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان  کے مطابق کارکاس میں امریکی سفارت خانے کے ڈپلومیٹ عملے نے صدر مادورو کی طرف سے دی گئی  72 گھنٹے کی مہلت کے خاتمے کے بعد 25 جنوری سے وینزویلا سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے  قونصل خانے کے امور اور تجارتی مراحل کے لئے  دونوں ملکوں کے دارالحکومتوں کارکاس اور واشنگٹن میں دوطرفہ دفاتر کھولنے کے مذاکراتی عمل کے لئے بھی 30 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے مکمل ہونے تک دونوں سفارت خانوں میں سفارتی عملے کا ایک حصہ کام جاری رکھے گا اور قونصل خانے کے دفاتر کے موضوع پر عدم مفاہمت کی صورت میں یہ عملہ بھی 72 گھنٹے کے اندر اندر ملک کو ترک کر دے گا۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں حزب اختلاف اور حزب اقتدار کی طرف سے 23 جنوری بروز بدھ کو کئے گئے مظاہرے ملک اور علاقے کے حوالے سے نہایت درجہ اہم پیش رفتوں کا سبب بنے۔

اسمبلی ، جس کی اکثریت حزب اختلاف کے ہاتھ میں ہے، کے اسپیکر جوان گوآئیڈو نے حزب اختلاف کے جلوس میں خود کو عبوری صدر اعلان کیا اور ان کی صدارت کو امریکہ، کینیڈا، کولمبیا، پیرو، ایکواڈور، پیراگوئے، برازیل، چلی، پاناما، ارجنٹائن، کوسٹا ریکا اور گوئٹے مالا  جیسے ممالک کی طرف سے تسلیم کر لیا گیا تھا۔

تاہم میکسیکو، ترکی، روس، چین اور بولیویا  کی طرف سے مادورو کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ان حالات پر مادورو نے بھی امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

صدر نکولس مادورو نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہو گئے ہیں تاہم تجارتی تعلقات جاری رہیں گے۔



متعللقہ خبریں