امریکہ: دو مسلح حملے 5 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست لوسیانہ کے علاقوں آسینشن اور لیونگ اسٹون میں دو  مختلف مسلح حملوں  میں 5 افراد ہلاک

1133828
امریکہ: دو مسلح حملے 5 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست لوسیانہ کے علاقوں آسینشن اور لیونگ اسٹون میں دو  مختلف مسلح حملوں  میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیونگ اسٹون کے پولیس ڈائریکٹر جیسن آرڈ نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں مسلح حملہ کر کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

آسینشن کے پولیس ڈائریکٹر کے مطابق علاقے میں مسلح حملے کے نتیجے میں ایک میاں بیوی ہلاک ہو گئے ہیں اور ان کا 21 سالہ بیٹا مشتبہ کے طور پر مطلوب ہے۔

آسینشن پولیس ڈائریکٹر کے ترجمان آلیسن ہڈسن نے جاری کردہ بیان میں دونوں علاقوں کے حملوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہونے کا ذکر کیا ہے اور  کہا ہے کہ دونوں علاقوں کے پولیس حکام مل کر واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں