امریکہ شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں
محکمہٴ موسمیات نے امریکہ کے مشرقی خطے کے لیے موسم سرما کی ہنگامی حالت کا انتباہ جاری کیا ہے، جس وسیع علاقے میں 10 کروڑ لوگ آباد ہیں۔ یہ بات امریکی موسمیات کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے سربراہ، رچ اوٹو نے بتائی ہے
امریکہ کے وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں آنے والے شدید برفانی طوفان اور شدید سردی کی لہر نے مواصلاتی نظام کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے، کئی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ریل سروس معطل ہو کر رہ گئی ہے۔
محکمہٴ موسمیات نے امریکہ کے مشرقی خطے کے لیے موسم سرما کی ہنگامی حالت کا انتباہ جاری کیا ہے، جس وسیع علاقے میں 10 کروڑ لوگ آباد ہیں۔ یہ بات امریکی موسمیات کی پیش گوئی کرنے والے مرکز کے سربراہ، رچ اوٹو نے بتائی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز آنے والا یہ طوفانی نظام مغرب سے ہوتا ہوا مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، جو کینیڈا کے قطب شمالی سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں شدت اختیار کر چکا ہے۔
شکاگو میں، جہاں کے مضافات میں آٹھ انچ برف گر چکی ہے، شہر کے دو ہوائی اڈوں پر ایک تہائی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ یہ بات ’فلائیٹ اویئر‘ نامی ٹریکنگ ادارے کے نائب صدر، مارک ڈویل نے بتائی ہے۔
طوفان سے پہلے، برف جم جانے اور کچھ علاقوں میں سیلاب کے امکان کے باعث نیوجرسی اور پنسلوانیا کے گورنرو ں نے اپنی ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو امریکہ میں ’مارٹن لوتھر کنگ جونیئر‘ کا دن منایا جائے گا، جس مناسبت سے شہری حقوق کے راہنما کی یاد میں تعطیل ہوگی۔ ایسے میں امریکہ کا مشرقی علاقہ شدید سرد ہواؤں کی زد میں ہوگا۔
ہفتے کو ’ایم ٹریک‘ نے شکاگو سے بوسٹن، واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک کے لیے ریل سروس منسوخ کردی، جب کہ اتوار کے روز مشرقی ساحل کے کئی روٹس پر ریل گاڑیاں بند رہیں۔
متعللقہ خبریں
نتن یاہو کے بیان کہ امریکہ نے ان کو ہتھیار دینے سے انکار کر دیا ہے پر وائٹ ہاوس کا رد عمل
امریکہ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مدد فراہم کرتا ہے