امریکہ، شاپنگ سنٹر میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

نیو پورٹ سنٹر نامی شاپنگ سنٹر میں شام کے وقت فائرنگ ہوئی  جس دوران ایک شخص کے پیٹ اور دوسرے کے بازو پر گولی لگی

1124183
امریکہ، شاپنگ سنٹر میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

امریکی ریاست نیو جرسی  کے علاقے جرسی سٹی میں ایک  شاپنگ سنٹر پر مسلح حملے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

جرسی سٹی کے میئر اسٹیو فلوپ نے اپنے بیان  میں کہا ہے  کہ  نیو پورٹ سنٹر نامی شاپنگ سنٹر میں شام کے وقت فائرنگ ہوئی  جس دوران ایک شخص کے پیٹ اور دوسرے کے بازو پر گولی لگی۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، خیال پایا جاتا ہے کہ یہ واقع جتھوں کی لڑائی  کے دوران پیش آیا ہے اور اس واقع کے حوالے سے دو افراد کو زیر حراست لے لیا گیا ہے۔

حملے کے بعد شاپنگ سنٹر کو خالی کرا لیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں